اٹاوہ:اترپردیش میں اسکولوں میں بچوں کو کھانا تقسیم کرنے کی اسکیم میں ہونے والی دھاندلی پر لگام لگانے کے لئے کھانا دینے کے ضابطوں میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔باخبر ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ شہری علاقوں میں رضا کار تنظیموں سے کھانا تقسیم کرانے کے لئے ازسرنو ضابطے بنائے جارہے ہیں ۔ اس میں تجربہ کار تنظیموں کو بھی کام دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے دوپہر کا کھانا اسکیم میں دھاندلیوں کی شکایتیں کم ہوجائیں گی۔
نئی پالیسی میں ایسا بندوبست کیا جارہا ہے کہ کھانا باٹنے کا کام رضاکار تنظیمیں کریں تاکہ بچوں کو کھانا دینے کا کام بخوبی انجام پائے گڑ بڑ نہ ہو اور کھانا معیاری ہو۔ کیونکہ یہ کھانا کھاکر اکثر بچے بیمار پڑ جاتے ہیں یا پیسہ خرد برد کرلیا جاتا ہے ۔قابل ذکر ہے بیسک تعلیم کونسل کے اسکولوں اور مڈل تعلیمی کونسل سے تعلق پرائمری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے ۔ دیہی علاقوں میں خانساماں رکھ کر کھانا بنوایا جاتا ہے اور شہری علاقوں میں رضاکار تنظیموں سے کھانا بنوایا جاتا ہے ۔