بارہ بنکی۔ محمد پور کھالہ تھانہ پولیس نے تقریباً ڈیڑھ درجن سے زائد نابالغ بچوں کے ساتھ چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ بتایاجا رہا ہے کہ چاروں افراد بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کے اراکین ہیں۔ خبر کے مطابق سیتاپور ضلع کے محمود آباد تھانہ کے باشندے امیش تیواری ، راکیش بدلو اور سلیم کو پولیس نے ۱۷ نابالغ بچوں کے ساتھ گرفتار کر لیاہے۔ بچوں کی عمر تقریباً ۸ سے ۱۴ برس بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے نابالغ بچوں کو فروخت کرنے کیلئے ممبئی لے جایا جا رہا تھا۔