علی گڑھ۔ (یو این آئی) شہر کے کوارسی علاقے میں ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق نگلا تکونہ کے باشندہ امت کی بیوی ریکھا (۳۰)کل اپنی بیٹی مونی (۵)بیٹے مینک (۳)اور چراغ (۲)کو لیکر ایک کمرے میں گئی جہاں اس نے تینوں بچوں کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر ان کے ہاتھوںکی نسیں کاٹ دیں جس سے تینو ں کی موت ہوگئی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد اس نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ امت نے چھ سال پہلے ریکھا کے ساتھسولمیرج کی تھی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔