جے پور: راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے نے آج جے کے لون اسپتال جاکر وہاں آئی سی یو میں داخل آبروریزی کی متاثرہ تین سالہ دو معصوم
بچیوں سے ملاقات کی۔
محترمہ راجے نے بچیوں کو پیار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج اور صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں
سے عصمت دری کے معاملات میں فوری کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرم کرنے والوں کو ایسی سزا ملے کہ وہ دوسراے کے لئے نظیر بن جائے تاکہ کوئی
دوسرا اس طرح کی حرکت کرنے کا حوصلہ نہ کرے ۔
انھوں نے کہا کہ ایسی غلیظ ذہنیت والے افرادکی نشاندہی کی جائے ۔ حکومت کے ساتھ سماجی اداروں، نشہ کے خلاف کام کرنے والے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو
مل کر اس سمت میں منصوبہ بندی کرنی ہوگی تاکہ ایسے واقعات پر روک لگائی جا سکے ۔
انہوں نے اس سلسلے میں جے پور کے کلکٹر سدھارتھ مہاجن اور پولیس کمشنر سنجے اگروال کو ہدایت دی۔
وزیر اعلی نے دونوں بچیوں کے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے علاج میں کوئی کسر نہیں رکھی جائے گی۔ بچیوں کے گارجین نے بتایا کہ اسپتال میں ہو رہے علاج سے وہ
مطمئن ہیں۔
محترمہ راجے نے جے پور پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ ایس ایم ایس اسپتال احاطے میں معصوم سے عصمت دری کے ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ۔ انھوں
نے معاملے میں پیش رفت کی بھی معلومات حاصل کی۔ کمشنر نے بتایا کہ پولیس انتہائی تیز رفتار تحقیق کر رہی ہے اور ملزمین جلد ہی پولس کی گرفت میں ہوں گے