ہردوئی (بھاشا)ضلع میں ایک لڑکے کی بدفعلی کے بعد اس کا قتل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ بینی گنج کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں کل سات سال کاایک لڑکا اپنے والد کے ساتھ اس کی پان کی دکان پر گیا تھا ۔تھوڑی دیر کے بعد وہ مشتبہ حالت میں لاپتہ ہوگیا ۔کنبہ والوں نے اسے کافی تلاش کیالیکن اس کا کچھ نہ کچھ پتہ نہ چل سکا۔رات میں اس کی لاش تڑیاواں بینی گنج کی سرحد پر واقع ایک گنے کی کھیت سے برآمد کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کے ہاتھ پیر بندھے تھے ۔ایسالگتاہیکہ بدفعلی کے بعد اس کاقتل کیاگیاہے ۔ اس معاملہ میں شیو کمار نامی شخص پر شک ظاہر کیاگیاہے۔دیہی باشندوں کے مطابق انہوں نے کل اسے بچے کے ساتھ دیکھا تھا ۔