لکھیم پور: گزشتہ سترہ اگست کو محمدی کے گرویندر ولد جوگندر سنگھ باشندہ بنجریا جو گیارہویں جماعت میں پڑھنے والے طالب علم کے اغوا کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس دو ملزمین کو گرفتارکر لیا۔
واضح ہوکہ مقامی اسکول سےنٹ سولجر کانونٹ کے گیارہویں جماعت کا طالب علم گرویندر ، گزشتہ سترہ اگست جب وہ سائیکل سے گھر واپس جا رہا تھا۔ راستے میں بولیروں سواروں نے اس کو اغوا کر لیا تھا۔ اس سلسلے میں لڑکے کے والد جوگیندر کی تحریری پر تھانہ محمد میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران موبائل فون مذکورہ نا معلوم ملزمین کے ذریعہ زرعی زر یرغمال کا مطالبہ کئے جانے پر گزشتہ چوبیس اگست کو مقدمہ میں جرم کی دفعہ ۳۶۴ سے ۳۶۴اے میں ترمیم کی گئی۔ پولیس اور کرائم برانچ کے ذریعہ سے معاملے کی تفتیش کی جارہی ۔ جن کی کوشش سے پچیس اگست کو کٹھنا پولیا ریہریا جنگل میں نزدیک سے ملزم کے قبضے سے اغوا کئے گئے لڑکے کو آزاد کرانے میں کامیاب حاصل کی۔ملزم کے پاس سے وارادت میں استعمال بولیرو گاڑی برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمین کے پاس سے ناجائز اسلحہ ، کارتوس اور زرعی یرغمال بنانے کےلئے استعمال کیا جانے والا موبائل اور سم کارڈ بھی برآمد ہوا۔پکڑے گئے ملزمین کے نام جوگراج عرف جگا اور شنکر سمودار بتائے گئے ہیں۔