پیرس۔ہندوستانی کھلاڑی پی کشیپ نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے جاپان کے کھلاڑی کو 21-11، 21-18 سے شکست دے فرنچ اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اشونی پونپپا بھی اپنے روسی جوڑی دار ولادیمیر اوانوو کے ساتھ ملا ڈبلز کے دوسرے دور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ اشونی۔اوانوو کی جوڑی نے جاپان کے گو سونوڈا و شجکا ماتسو کو 21-16، 21-19 سے شکست د
ی۔
خواتین سنگلز میں سائنا نہوال نے فرانس کی ساشنا وگنیس وارن کو محض 37 منٹ میں 21-16، 21-9 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں داخل ہے۔ سندھو پہلے ہی دور میں ہار گئی۔ سندھو کو تھائی لینڈ کی پورنٹپ نے 12-21، 21-18، 21-16 سے شکست دی۔ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں ایچ ایس پرنے اور سوربھ ورما کو پہلے دور میں ہی شکست جھیلنی پڑی۔ کو ییٹو موموٹا اور ورما کو راجیو اوسیف نے شکست دی۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے چمپئن کشیپ نے ٹیگو کے خلاف شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے گیم میں 5-1 کی برتری حاصل کر لی۔ کشیپ کے تیز شاٹس کے آگے ٹیگو زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور ہندوستانی کھلاڑی نے پہلا گیم آسانی سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں ٹیگو نے برتری لیتے ہوئے کشیپ کو ایک وقت 15-12 سے پیچھے کر دیا۔ لیکن کشیپ اسکور 17-17 سے برابر کرنے میں کامیاب رہے۔ کشیپ نے پھر تین مسلسل پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔وہیںاسٹار شٹلر اور پانچویں سیڈ ہندوستان کی سائنا نہوال اور دولت مشترکہ کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح پاروپلی کشیپ نے شاندار جیت درج کر فرانسیسی اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا، جبکہ عالمی چمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح سندھو ہار کر باہر ہو گئیں۔ آٹھویں ترجیح سندھو کو ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جانا پڑا۔
سندھو کو تھائی لینڈ کی پورنٹپ برانا پرارستی نے 56 منٹ میں 12-21، 21-18، 21-16 سے شکست دی۔ سندھو پہلا گیم جیتنے کے بعد تال میل برقرار نہیں رکھ پائیں اور اگلے دونوں گیمز ہار گئی۔ سائنا نے فرانس کی ساشنا وگنیس وارن کو صرف 37 منٹ میں 21-16، 21-9 سے شکست دی۔ سائنا کی داؤ پیچ اب اسکاٹ لینڈ کی کرسٹک گلمور سے ہوگی۔ مرد طبقے میں کشیپ نے تیسری سیڈ جاپان کے تاگو کو 21-11، 21-18 سے شکست دی۔ کشیپ نے ٹورنامنٹ میں بہترین آغاز کرتے ہوئے جاپانی شٹلر کو 34 منٹ میں شکست دی۔
کشیپ اگلے دور میں چین کے کھلاڑی سے ٹکر لیں گے۔ دو دیگر ہندوستانی شٹلر ایچ ایس پرنے اور سوربھ ورما کو پہلے دور میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرنے کو جاپان کے کیتو موموتو نے ایک گھنٹے نو منٹ چلے مقابلے میں 21-11، 15-21، 22-20 سے اور سوربھ کو انگلینڈ کے راجیو اوسیف نے محض 30 منٹ میں 21-10، 21-11 سے پٹخنی دی۔ کوالیفائر سے اہم ڈرا میں پہنچے روس کے ولادیمر اوانوو اور ہندوستان کی اشونی پونپپا نے گو سونودا اور شجکا متسو کی جاپانی جوڑی کو 37 منٹ میں 21-16، 21-19 سے شکست مخلوط ڈبلز کے دوسرے دور کا ٹکٹ کٹایا۔ پونپپا نے اس کے علاوہ گٹٹا کے ساتھ خواتین ڈبلز کے دوسرے دور میں بھی داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ گٹا۔اشونی نے ہالینڈ کی مسڈیس۔سیلینا چوٹی کو 52 منٹ میں 18-21، 21-16، 21-14 سے شکست دی۔ سندھو بیڈمنٹن مقابلہ سے باہر ہو گئیں ہیں۔انہیں تھائی کھلاڑی سے 21-12، 18-21 16-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے گیم میں شاندار جیت درج کرنے اور دوسرے گیم میں ابتدائی برتری بنانے کے باوجود عالمی نمبر 10 سندھو نے اپنی لے گنوا دی جس کی وجہ سے انہیں دوسرے اور تیسرے گیم میں ہار جھیلنی پڑی۔اس جیت کے ساتھ تھائی کھلاڑی نے سندھو کے خلاف اپنے ریکارڈ کو بہتر بنانے کرتے ہوئے اسے 2-3 کر لیا۔