سدھارتھ نگر یکم جون (یو این آئی) شمال مشرقی ریلوے نے اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کی نیپال سے متصل بین الاقوامی سرحد پر واقع بڑھنی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 40 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے ۔ اس سے نیپال آنے جانے والے مسافروں کو سہولتیں ملیں گی۔سر
کاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس ریلوے اسٹیشن پر ریل کمپارٹمنٹ کی صفائی کے لئے واشنگ پٹ کی تعمیر کے لئے 34 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیشن پر ملٹی فنکشنل کامپلکس کی تعمیر کے لئے کمرے اور شاپنگ کامپلکس کی بھی تعمیر کرائی جا رہی ہے ۔بڑھن¸ ریلوے اسٹیشن کو مثالی اسٹیشن کا درجہ دے کر مسافر کی سہولت میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ بڑھنی۔گونڈہ ریل سیکشن پر 108 کلومیٹر طویل راستے کے آمان کی تبدیلی کا کام مکمل ہوتے ہی یہاں سے نئی دہلی، ممبئی اور دیگر بڑے شہروں کے لئے ٹرینیں چلنے لگیں گی۔