بڑی الائچی گرم قدرے قابض پسینہ آور فرحت بخش بادی کو ہٹاتی ہے کھانے کو ہضم کر دیتی ہے معدے کے لئے بہت طاقت بخش چیز ہے ۔ بھوک لگاتی ہے ۔ پھیپھڑے اور گلے کی بلغم کو جزب کرتی ہے ۔ اس کے چھلکوں کا پانی ہیضہ اور عام بخاروں میں بہت مفید ہے پیاس کو وہ پانی بہت جلد تسکین دیتا ہے۔کھانڈ ملا کر دو الائچی پھانکنے سے پسینہ آکر طبیعت کھل جاتی ہے چھلکوں کا
ماتھے پر لیپ سردرد کو دور کرتا ہے ۔