بریلی (نامہ نگار)بڑی بہن کی سرزنش سے ناراض چھوٹی بہن نے ؎زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ حالت خراب ہونے پراسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ موصولہ خبر کے مطابق بتھری چین پور کے گائوں امریا کے باشندے حشمت کی ۱۹سالہ بیٹی شبینہ کوضلع ا سپتال میںداخل کرایاگیا۔ شبینہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ دس دن قبل شبینہ کواس کی ماں سائرہ نے کسی بات کے سلسلے میں سرزنش کی تھی اس بات سے ناراض ہوکر شبینہ نے اپنی ماں سے گفتگو بند کردی۔ شبینہ کے والد نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن شبینہ اپنی بات پربضد رہی۔
حشمت نے یہ بات اپنی شادی شدہ بیٹی ثمینہ کوبتائی ۔ شبینہ نے ثمینہ کوسمجھانے کی کوشش کی لیکن ثمینہ اس کی بات کو سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہوئی۔ اس کے بعد شبینہ نے اس کی سرزنش کی بڑی بہن کی سرزنش سے ناراض ثمینہ نے
گھر میں رکھا ہوازہر کھالیا۔ حالت خراب ہونے پراہل خانہ کومعلوم ہوا کہ ثمینہ نے زہر کھالیا۔ ثمینہ کو گھر کے قریب ایک ڈاکٹرکو دکھایا گیا لیکن حالت تشویش ناک ہونے ثمینہ کو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔