مدھوبنی:بہار میں شراب پر مکمل پابندی کے اعلان کے بعد پولیس نے آج صبح ضلع مدھوبنی کے جھنجھار پور تھانہ علاقے سے بڑی مقدار میں دیسی اور غیرملکی شراب ضبط کی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ شراب کے اسمگلر سمرا گاؤں سے ایک ٹریکٹر پر بڑی مقدار میں شراب لے جانے والے ہیں۔ اسی بنیاد پر ناکہ بندی کرکے پولیس نے ٹریکٹر پر رکھی 80 کارٹن دیسی شراب اور بڑی مقدارمیں بیئر برآمد کی۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارے جانے کا احساس ہوتے ہی شراب کے اسمگلر اور ڈرائیور فرار ہوگئے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ٹریکٹر مالک اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔