لکھنو(نامہ نگار) جیٹھ ماہ کے دوسرے بڑے منگل کے موقع پر راجدھانی کے تمام چھوٹے بڑے مندروں میں عقیدت مندوں کی صدائیں دن بھر
گونجتی رہیں ۔ اس دوران جگہ جگہ بھنڈارے کا اہتمام ہوا جس میں لوگوں نے پرساد حاصل کیا۔ پکا پل واقع دکشن مکھی ہنومان مندر کے پجاری نے بتایا کہ مندر میں درشن کے لئے علی الصبح سے عقید ت مندوںکی بھیڑ آنے لگی تھی ۔
آنے والے عقیدت مندوں کے لئے بھنڈارے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس دوران عقیدت مندوں نے پرساد لئے مندر میں پورے دن بھیڑ رہی ۔ وہیںراجدھانی کے مختلف علاقوں میں مندروں میں چھاچھی کنواں کا مندر ، سیتاپور روڈ واقع ہاتھی والے بابا کا مندر ، کلیان گری مندر ، حضرت گنج واقع دکشن مکھی ہنومان مندر ، گولہ گنج کے ہنومان مندر سمیت بخشی تالا ب ، ملیح آباد ، کاکوری ، بنتھرا، سروجنی نگر ، چنہٹ سمیت پورے شہر میں جگہ جگہ شربت اور بھنڈاروں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں عقیدت مندوں نے جم کر پرساد لئے مندروںمیں علی الصبح سے ہی بھنڈارے کے سبب سڑکوں پر ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔ وہیں مندروں کے آس پاس بڑی تعداد میں پولیس تعینات رہی۔