ممبئی: اداکار سلمان خان نے ٹی وی شو ’’ بگ باس‘‘ کے 8ویں سیزن کا ممبئی میں ٹریلر لانچ کر دیا۔سلمان خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو بہترین شرکاء کی وجہ سے بہتر ہوا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ پہلے بگ باس سیزن آٹھ کی میزبانی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن پروگرام کی ترتیب انھیں پسند آئی اس لیے وہ ہی شو کی میزبانی کے فرائض نبھائیں گے۔ بگ باس کے سیزن آٹھ کی تمام تر عکسبندی جہاز نما گھر میں کی جائے گی۔ شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے بتایا کہ شو کی ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ ان کے لیے ان کے لیے بہت ہے‘ یہ واقعی ایک بڑی رقم ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس شو کے میزبان ہیں۔ سلمان نے بتایا کہ اس شو میں بہت سے ایسے کردار بھی ہیں جن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے‘ میں خود اس میں انویسٹ کروں گا‘ یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے والدین اپنے بچے سے متعلق بات کرتے ہوئے محتاط ہوتے ہیں‘ میں ان کرداروں کی پروفیشنل زندگی کی بھی مدد کرنا چاہوں گا اور میں ان سب سے رابطے میں ہوں۔
جب انھیں یہ بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں ’’مرر ‘‘ کو بتایا ہے کہ سلمان میرے قریبی دوست رہے ہیں لیکن وہ اس پر بے یقینی کا شکار ہیں‘ اس کے جواب میں سلمان نے جواباً کہا ’’کیا ؟‘‘ اگر ایسا ہے تو اس کو بگ باس ہائوس میں بند کر دوں گا اسی میں اس کی بہتری ہوگی۔بھارت کے مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 5 ایڈیشنز کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس کھیل کو سمجھ ہی نہیں سکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا اپنے شو کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے بگ باس کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے، جو اس کھیل کے حوالے سے دوسرے لوگ جاننا چاہتے ہیں میں بھی وہی جاننا چاہتا ہوں کہ کیسے مقابلے کے شرکاء ایک ساتھ رہیں گے، ان کے اندر کتنا صبر ہوگا اور وہ کتنے اچھے یا برے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک بگ باس کے گیم کو سمجھ نہیں سکا ہوں، کوئی بھی شخص کس طرح سے یہ جان سکتا ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ بگ باس کے شرکاء کو جو ٹاسکس دی جاتی ہیں ان کا کوئی اسکرپٹ نہیں ہوتا بلکہ وہ مکمل طور پر حقیقی ہوتی ہیں اور شرکاء کو ٹاسکس کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ بگ باس ایک ملا جلا کھیل ہے، کچھ لوگ اس کھیل کو سمجھتے ہیں اور کچھ نہیں سمجھ پاتے لیکن تمام شرکاء جانتے ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو چنا جانا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس کو ایک بار موقع ملتا ہے وہی اس کھیل کو سمجھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ بگ باس کا آٹھواں ایڈیشن 21 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس بار اس کا تھیم ایوی ایشن رکھا گیا ہے۔