فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی کی دو مارچ کی مجوزہ ریلی کی تیاری کے سلسلہ میں بھارتیہ جنتا یوتھ مورچہ نے سول لائنس واقع پارٹی دفتر سے موٹر سائیکل جلوس نکالا۔ جلوس کو سابق وزیر مملکت برائے توانائی للو سنگھ نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ موٹر سائیکل ریلی سول لائنس سے ہوتے ہوئے رکاب گنج، نیاواں، خواص پورہ، صاحب گنج، بینی گنج، دی
و کالی، ناکہ، فتح گنج ہوتے ہوئے سول لائنس پارٹی دفتر پر پہنچ کر ختم ہوئی۔ بھارتیہ جنتا یوتھ مورچہ ضلع صدر اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ لکھنؤ میں دو مارچ کو ہونے والی ریلی میں نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہوں۔اس موقع پر پارٹی کے اوم پرکاش سنگھ، اودھیش پانڈے، انکت دوبے، اندر بھان سنگھ، سدھانشو، دیپک، گورو، ششانت پانڈے، روہت سنگھ، شوبھم سنگھ، آکاش رانا، سرویش گپتا، اتل سنگھ، مراری سہائے سنہا وغیرہ موجود تھے۔