جونپور۔ (نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا یوتھ مورچہ کے ریاستی صدر آشوتوش رائے پر اسمبلی کے سامنے پولیس کے ذریعہ کی گئی لاٹھی چارج میں زخمی کئے جانے کے معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے۔ اسی سلسلہ میں شہر صدر وکاس شرما کی رہائش گاہ پر بدھ کوایک جلوس نکال کر کارکنان نے شہر کوتوالی چوراہے پر ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے پتلا نذر آتش کیا۔
ضلع صدر پرویندر چوہان کی قیادت میںہوئے مظاہرہ کے دوران ضلع نائب صدر مہیش جیسوال او
ر دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سشیل مشرا، آشیش تیواری، ونیت اگروال، ابھیشیک سنگھ، گوتم گپتا، راجویر سنگھ، دھرم پال قنوجیا، نیرج جیسوال، پرشانت سنگھ، پردیپ جیسوال، کرشن کانت، ساہو، سنجے گپتا، گورو اپادھیائے سمیت سیکڑوں بی جے پی کارکنان موجود تھے۔