اجودھیا؍فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ دو مارچ کو لکھنؤ میں ہونے والی ریلی کی کامیابی کیلئے اجودھیا کے ہنومان گڑھی علاقہ میں عوامی رابطہ مہم بی جے پی کے سینئر رہنما پجاری رمیش داس کی قیادت میں کی گئی اس موقع پر مسٹر داس نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کی حکومت نریندر مودی کی قیادت میں بنے گی۔ گھر گھر رابطہ کرتے ہوئے ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچنے کی اپیل کی گئی۔ عوامی رابطہ مہم میں شہر نائب صدر لڈو داس، ہری شنکر سنگھ، وریندر پانڈے، جنرل سکریٹری دیورشی رام ترپاٹھی، رام بھوشن داس، راجو داس، ونے شریواستو، انل شریواستو، سونو گپتا، پنٹو
پانڈے، سنجے شکلا وغیرہ موجود تھے۔