لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے اودھ حلقہ کے صدر سنجے مشرا اور مہا نگر کے کنوینر پنکو سونکر کی قیادت میں پی سی ایف بلڈنگ کے نزدیک حیدر کینال نالے کے پل پر اعظم خاں کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اعظم خاں کے اس بیان کو جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو صدام حسین اور ریاست کے گورنر کا مندر کے پجاری سے موازنہ کرنے پر یووا مورچہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا۔ مظاہرہ میں خاص طور سے ریاست کے جنرل سکریٹری ابھیجا مشرا بھی شامل تھے۔ ابھیجا مشرا نے کہا کہ اعظم خاں اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ اس طرح کے بیانوں سے وہ ہنسی کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت پوری دنیا میں بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اعظم خاں اور سماجوادی پارٹی کے رہنما بوکھلا گئے ہیں۔