نئی دہلی: وزارت ریلوے کی ہندی میں شائع ہونے والی میگزین ‘بھارتیہ ریل’ کو ہندی کے استعمال اور پھیلاؤ کی سمت میں قابل ذکر شراکت کے لئے اس سال راج بھاشا کیرتی ایوارڈ کے لئے چنا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتیہ ریل کو دار راج بھاشا کیرتی ایوارڈ16۔ 2015میں “ک” علاقے کے تحت دوسرا انعام کے لئے چنا گیا ہے اور 14 ستمبر کو صدر پرنب مکھرجی یہ ایوارڈ ریلوے بورڈ کے صدر اے کے متل کو صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتیہ ریل کو پہلی بار راج بھاشا کیرتی ایوارڈ کے لئے چنا گیا ہے ۔