کانپور(نامہ نگار)بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی براک اوباما کے ہندوستان دورے کی مخالفت کررہی ہے اپنی آواز بلند کرنے کیلئے پارٹی کی کانپوریونٹ نے ڈپٹی پڑائوپراوباماکاپتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کی ۔پولیس نے پتلا چھیننے کیلئے پوری طاقت لگادی۔پولیس نے کارکنوں پرلاتھی چارج بھی کیاجس میں چار لوگوںکوچوٹیں آئیں ۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(مارکسی)کی سیسامئو مقامی کمیٹی اول نے ڈپٹی پڑائو پرامر
یکاکے صدرجمہوریہ اوباما کاپتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کی ۔پولیس نے پتلا ضبط کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔پارٹی کے شہر سکریٹری انل سنگھ نے بتایا کہ تمام زخمیوں کوابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیاگیا۔