نئی دہلی: بھارتی وزیر نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کی بدنیتی کا پول کھول دیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان سے سیریز کی اجازت طلب ہی نہیں کی۔ بھارتی ہوم منسٹر نے بی سی سی آئی کی پاک بھارت سیریز پر ٹال مٹول کے راز سے پردہ اٹھا دیا، کرن ری جوجو نے بیان میں کہا کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان سے سیریز کی اجازت اب تک نہیں مانگی۔ اگر اجازت مانگیں گے تو غور کریں گے۔ بی سی سی آئی پاک بھارت پر بھارتی حکومت کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کر رہا ہے نہ ہی جواب دے رہا ہے، نہ ہی دورے سے انکار کر رہا ہے، بھارت کی جانب صاف لفظوں میں پیغام نہ آنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ہوم منسٹر کے بیان کے بعد بھارتی بورڈ کی بدنیتی نے پاک بھارت سیریز کے امکانات کو مزید الجھا دیا ہے۔