ممبئی …پاکستانی فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار جاوید شیخ نےکہا ہے کہ بھارت ان کا دوسرا گھر ہے۔فلم “نمستے لندن”،”اوم شانتی اوم”
سمیت تقریبا 20 بھارتی فلموں میں کام کرنے والے جاوید شیخ نےہدایت کار امتیاز علی کی فلم “میری جان ہے تو” کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آپس میں فلمیں بنانے کے لئے مشترکہ سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔فلم “شعلے”کی پاکستان میں ریلیزپر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بالی وڈ فلموں کے بے تحاشا مداح موجود ہیں جو شاہ رخ خان اور رتک روشن کی فلمیں اپنے سینما گھروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔