نئی دہلی: بھارت میں ضلع گورداس پور کے علاقے دینا نگر میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن اور بس اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، بعد میں مقابلے میں ایک مسلح شخص بھی ہلاک ہو گیا۔ مسلح افراد پہلے دینا نگر کے بس اسٹیشن پر داخل ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے اندر گھس آئے، اس دوران فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار اور 6 شہری زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد کی تعداد چار تھی جس میں سے ایک ہلاک ہو گیا۔ حملہ آورابھی تک پولیس اسٹیشن کے اندر موجود ہیں، مسلح افراد بھارتی فوجیوں کی وردی پہنے ہوئے ہیں۔ پولیس اسٹیشن کے دونوں اطراف سے مسلح افراد اور بھارتی فوج و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے بھارتی فوج کو اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔