نئی دہلی: بی جے پی نے کہا ہے کہ دائود ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی بارے ناقابل تردید شوائد موجود ہیں جبکہ ہمسائیہ ملک انڈر ورلڈ ڈان کو جلد بھارت کے حوالے کرے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر مملکت ایم وینکا نیاح نائیڈو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انکار کیا ہے کہ دائود ابراہیم وہاں موجود ہیں۔ تاہم اب ہم دنیا کے سامنے ایسے ٹھوس شوائد پیش کئے جن سے پاکستان دائود ابراہیم کی ملک میں موجودگی کے حوالے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثبوت ناقابل تردید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے اور اسے فوری بھارت کے حوالے کردینا چاہیے۔