گورکھپور(نامہ نگار)کانگریس پارٹی لیڈر اسماعیل پور کا تاجر ا پنی بھتیجی کا گزشتہ سات برسوں سے جسمانی استحصال کرتاآرہاہے جب متاثرہ اپنی چچی سے اس بات کی شکایت کرتی تھی تو وہ اس کومارتی تھی۔متاثر ہ لڑکی نے اس کی شکایت ایس ایس پی گورکھپور سے کی تو ایس ایس پی نے متاثرہ لڑکی کے چچا اورچچی کوگرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔ متاثرہ لڑکی کے لیپ ٹاپ کو منگواکر اس میں محفوظ فوٹیج کو دیکھا جس میں لڑکی کا چچابھتیجی سے غلط حرکت کررہاتھا۔ تاجریونین کے لوگوں نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن ایس ایس پی نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزم کوجیل بھیج دیااورلڑکی چچی کو ضمانت پر رہا کردیا۔ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے بھیج دیا ہے۔کانگریس لیڈران اورکارکنان نے مطالبہ کیاہے کہ فاضل عدالت اس معاملے پردوبارہ غورکرتے ہوئے لڑکی کی چچی کو بھی جیل بھیجے تاکہ متاثرہ لڑکی کو انصاف مل سکے۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے لیڈران وکارکنان نے ایک عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کی غیرموموجودگی میں سی آراو کودی۔ کارکنان ولیڈران نے کہا ہے کہ عرضداشت کو ریاستی گورنرکو ارسال کیاجائے گا۔ عرضداشت سپرد کرنے والوں میںٹی اے سی رکن توقیر عالم وپرویز اختر شامل
تھے۔