رائے سین:مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں غلطی کرنے پر اپنے بھتیجے کو پیڑ سے لٹکا کر بے رحمی سے پٹائی کرنے کے ملزم چچا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
ملزم کا اپنے بھتیجے کو پیٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی ہوئی ہے ۔
عبید اللہ گنج تھانہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے پر مامور افسر سمن پلئی نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ رپورٹ میں مقامی باشندہ برجیش (30) کے خلاف گھریلو تشدد اورچائلڈ کریمینل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم پر اپنے بھتیجے آنند (12)ولددیویکا نندن یادو کو کسی غلطی پر سرعام درخت سے الٹا لٹکا کرپٹائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کی بنیاد پر اتوار کو ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔