لکھنو¿:وزیر آبپاشی شوپال سنگھ یادو نے آج بھدوہی ، پیروپور ،چکمسود میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آزادی کے بعد جیسی سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے ویسی کبھی نہیں ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جو سڑکیں خراب ہیں وہ جلد ٹھیک کرائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھدوہی میں زیر تعمیر فلائی اوور برج کا تعمیری کام اپنے وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ بھدوہی میں سڑکوں کا جو بھی تعمیری کام چل رہا ہے وہ وقت سے مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ کام دینے والی تنظیموں کے افسران کو ہدایت دی جاچکی ہے کہ جو بھی تعمیری کام کرائے جائیں وہ ضوابط کے مطابق اور شفافیت سے ہوں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ تعمیری کام میں لاپروائی کرنے والے افسران کو قصوروار پائے جانے پر کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ریاست کے پچھڑا طبقہ بہبود اور معذور بہبود وزیر امبیکا چودھری ، اطفال ترقیات اور مقوی غذاءکے وزیر کیلاش چورسیا ، ریاست کے تعمیرات عامہ اور آبپاشی کے وزیر مملکت سریندر پٹیل ، گیان پور رکن اسمبلی وجے مشرا، بھدوہی کے رکن اسمبلی زاہد بیگ ، اورائی کی رکن اسمبلی مدھوبالا پاسی ، ضلع مجسٹریٹ پرکاش بندو ، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ للن یادو، اے ڈی ایم ہری لال یادو ، سماج وادی پارٹی کے صدر عارف صدیقی وغیرہ موجود تھے۔