لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ آر پی ایف بھرتی کے دوران دو امیدواروں نے خود کی جگہ دیگر لوگوں سے امتحان اور طبی معائنہ کرایا۔ جمعہ کو امیدوار انٹر ویو دینے کیلئے پہنچے۔ دونوں کی انگلیوں کے نشان امتحان دینے والو ںسے مختلف تھے اس کے بعد آر پی ایف کے افسران نے دونوں کو گرفتار کر لیا اور عالم باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔ عالم باغ پولیس کے مطابق آر پی ایف میں تعینات انسپکٹر رتن نے اطلاع دی ہے کہ آر پی ایف بھرتی کے دوران غلط طریقہ سے انٹر ویو دیتے ہوئے دو جعلسازوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاع کے بعد عالم باغ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں جعلسازوں کو گرفتار کر لیا اور کوتوالی لے آئی۔اس معاملہ میں آر پی ایف کے انسپکٹر نے دونوں نوج
وانوں کے خلاف عالم باغ کوتوالی میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ آر پی ایف انسپکٹر نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے نام متھرا کا باشندہ بھوپیندر اور آگرہ کا باشندہ ببلو ہے۔ کچھ عرصہ قبل آر پی ایف نے بھرتی کے دوران دونوں کی جگہ دیگر افراد نے امتحان اور فزیکل ٹسٹ دیا تھا اس کے بعد آج دونوں انٹر ویو دینے کیلئے پہنچے تھے۔ فنگر پرنٹ جانچ کے دوران ان کی انگلیوں کے نشان امتحان دینے والوں کی انگلیوں سے مختلف پائے گئے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو جعلسازی کا علم ہوا۔