بھنڈی کا نباتاتی نام ایبل موشیوس ہے جبکہ انگریزی میں اسے اوکرا کہتے ہیں۔ بھنڈی کا رنگ عموما سبز ہوتا ہے۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کی عوام کی مرغوب غذا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بھنڈی کھانے سے ذہنی خلفشار اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔ بھنڈی کھانے سے السر (Alsar) اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔
اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے انفیکشن (infection) اور گلے کی خرابی بھی بھنڈی کھانے سے دور ہو جاتی ہے۔ بھنڈی وہ واحد سبزی ہے جو اپنے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتی ہے۔ بھنڈی کا ذیادہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔ بھنڈیوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے لوگ نہ صرف اس میں موجود نمکیات اور وٹامن سے فائدہ حاسل کرسکتے ہیں بلکہ اس سے وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔