بھنڈی ا یک ایسی سبزی ہے جسے ہر کوئی بڑے چاو¿ سے کھاتا ہے. مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں صحت سے متعلق کئی راز بھی چھپے ہیں.بھنڈی میں بھرپورمقدار میںفائبرپایا جاتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، اس لئے یہ ڈایبٹیج کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
جوڑوں کا درد :اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو بھنڈی کھائیں. بھنڈی میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد سے راحت پہنچاتا ہے. اس میں موجود لسلساGummy ماددہ بھی ہماری ہڈیوں کے لئے بہت مفیدہوتا ہے۔
دمہ :بھنڈی میں وٹامن سی پایا جاتا ہے، جو دمہ کی علامات کو پنپنے سے روکتا ہے. یہ دمہ کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے. اس کے علاوہ بھنڈی پھیپھڑوں میں سوزش اور گلے میں خراش سے راحت دلانے میں بھی فائدہ مند ہے۔
آنکھوں کے لئے فائدہ مند:جن لوگوں کی آنکھیں کمزور ہیں انہیں بھنڈی کھانے سے کافی فائدہ ملتا ہے. اس میں پایا جانے والا وٹامن اے آنکھوں کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے. اس سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے۔
صحت مند بال :اگر آپ کے بال رویھے اور بے جان ہے تو بھنڈی آپ کے لئے بہت فائدہ مند ہے. بالوں کو بہتر بنانے کے لئے بھنڈی کو ابالے، جب وہ ایک دم پتلی ہو جائے تو اس میں نیبو نچوڑ کر بالوں میں کریں۔ اس سے بالوں کی کنڈیشنگ ہو جائے گی اور بال سلکی اورا سموتھ بن جائیں گے۔