بھنڈ ، 25 نومبر :مدھیہ پردیش میں اس ضلع کے لہار اسمبلی حلقے میں آج پولنگ کے دوران چند افراد نے ایک پولنگ سینٹر کے باہر فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے کی کوشش کی۔پولیس ذرائع کے مطابق لہار کے پولنگ سینٹر نمبر 108 میں صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے دو سے تین کی تعداد میں پہنچے لوگوں نے پولنگ سینٹر کے باہر ہوائی فائرنگ کردی۔ یہاں تعینات پولیس کے جوانوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔