ملبورن۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ کے دوسرے پول میچ سے پہلے بھونیشور کمار کی فٹنس ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فکر کا سبب بنی ہوئی ہے کیونکہ یہاں آج نیٹ پریکٹس کے دوران یہ تیز گیند باز آرام دہ نظر نہیں آیا۔ بھونیشور کو آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔ وہ صرف سڈنی میں آخری ٹسٹ کھیل سکے لیکن لے حاصل کرنے کیلئے جدوجہدکرتے نظر آئے۔ دھول کلک
رنی کو ٹیم کے اضافی رکن کے طور پر رکھا گیا ہے۔ مشق کے دوران امیش یادو، محمد سمیع اور موہت شرما نے تیزی سے رنپ لیا لیکن بھونیشور غیر آرام دہ لگ رہے تھے۔ بولنگ کرتے وقت بھی وہ مہندر سنگھ دھونی اور امباتی رائیڈو کو پریشان نہیں کر سکے۔ میدان پر بیچ میں ایک پچ تھی اور ایک کارنر پر چار نیٹس ارد گرد تھے۔ کھلاڑیوں نے پہلے کارنر پر مشق کیا اور پھر درمیان میں آئے۔ بھونیشور پہلے کارنر نیٹ پر گئے اور کچھ دیر بلے بازی کی۔ انہوں یادو کا سامنا کیا اور 25 منٹ نیٹ پر گزارنے کے بعد انہوں نے شارٹ رنپ کے ساتھ گیند بازی کی۔ امیش، سمیع اور موہت نے نیٹ پر گیند بازی کی لیکن بھونیشور ایک کارنر پر کھڑے رہے۔ وہ اپنے ساتھی گیند بازوں کو پریکٹس کرتے دیکھتے رہے اور لگ رہا تھا کہ وہ گیند بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے تاہم رائیڈو، دھونی اور اشون کو گیند بازی کی۔ روہت شرما، شکھر دھون، ویراٹ کوہلی اور سریش رینا کو دوسروں نے گیند بازی کی۔ یادو نے نیٹ پر جہاں دھونی اور کوہلی کو اپنی رفتار سے پریشان کیا وہیں سمیع نے کچھ شارٹ گیندیں ڈالی۔ بھونیشور صحیح لینتھ حاصل نہیں کر سکے اور ان کی گیند ایک گز پیچھے پڑ رہی تھی۔ دھونی سے لے کر اشون تک سبھی نے ان کی گیند پر پل شاٹ کھیلے۔ رائیڈو نے انہیں اسکوائر لیگ پر شاٹ لگایا۔ سب سے مایوس کن بات یہ تھی کہ بھونیشور کے پاس وہ رفتار بھی نظر نہیں آئی جو ایک سال پہلے ہوا کرتی تھی۔ اس نے قریب 50 گیند ڈالی لیکن بلے باز کو پریشان نہیں کر سکے۔اب تک 12 ٹسٹ ، 44 ون ڈے اور نو ٹی 20 کھیل چکے بھونیشور پہلی بار فٹنس مسائل سے دو چار ہیں۔ان سینئر رہے سابق تیز گیند باز پروین کمار نے انہیں مشورہ دیا تھا، چونکہ بھوی تینوں فارمیٹ کھیلتا ہے تو اسے فٹنس پر زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ ورنہ اسے پریشانی ہو سکتی ہے۔