نئی دہلی: ہندوستان کے دورے پر آئے بھوٹان کے ممبران پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد کا آج راجیہ سبھا میں خیر مقدم کیاگیا۔
بھوٹان کے اسپیکر جگمے جینگ موکی قیادت میں اس نمائندہ وفد نے آج وقفئہ سوال کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی دیکھی۔ نمائندہ وفد میں بھوٹان کے نیشنل کا¶نسل کے چیئرمین ڈاکٹر سونم کنگ بھی ہیں۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری نے دوپہر 12 بجے دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ان ممبران پارلیمنٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے دورے پر آئے یہ ممبران پارلیمنٹ ہندوستانی پارلیمانی روایت سے کچھ سیکھیں گے ۔ یہ سنتے ہی کانگریس کے اراکین قہقہ لگانے لگے ۔
اس کے بعد جیسے ہی وقفئہ سوال شروع ہوا کانگریس کے اراکین روزانہ کی طرح ہنگامہ کرنے لگے اور دو منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔