لکھنؤ چھتر پتی شاہوجی مہاراج نگر واقع مچوا گاؤں میں قوانین کو نظرانداز کر کے محکمہ ماحولیات کی جانب سے اینٹ بھٹہ چلائے جانے کیلئے نو آبجکشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے معاملہ میں سنگین رخ اختیار کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جسٹس ڈی پی سنگھ اور جسٹس وی سی گپتا نے محکمہ ماحولیات پر دو لاکھ روپئے اور اینٹ بھٹہ مالک پر تین لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ بنچ نے یہ بھی کہا ہے کہ تین لاکھ روپئے عرضی گزاروں کو اور دو لاکھ روپئے میڈیئیشن سینٹر کو دینے کا حکم صادر کیا ہے۔عرضی گزار شیوشنکر کا الزام تھا کہ مچوا گاؤں میں ۲۰۰ میٹر کے دائرہ میں خلاف قانون بھٹہ چل رہا تھا۔ اور محکمہ ماحولیات نے بھٹہ چلانے کیلئے این او سی جاری کی تھی۔ جسٹس ڈی پی سنگھ اور جسٹس وی سی گپتا نے پانچ لاکھ روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری این او سی کو منسوخ کر دیا ہے۔