نئی دہلی (وارتا) بجلی شعبے کے لئے بڑے آلات بنانے والی کمپنی بھارت ہیوی الکٹریکلس (بھیل) نے بھٹنڈا واقع پنجاب بجلی کارپوریشن لمیٹیڈ (پی ایس پی سی ایل) کے گرونانک دیو تھرمل بجلی پلانٹ کے ۱۱۰ میگاواٹ والی اکائی چار کی پیداوار صلاحیت بڑھا کر ۱۲۰ میگاواٹ کردی ہے۔ بھیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تجدید اور جدید کاری (آر اینڈ ایم)پروگرام کے تحت اکائی چار کی پیداوار صلاحیت میں توسیع کی گئی ہے۔ کچھ کارخانے کے ۱۱۰ میگاواٹ صلاحیت والی اکائی تین میں سال ۲۰۱۲ میں ہی پیداوار شروع ہوگئی تھی لیکن آر اینڈ ایم کے تحت اس کی بھی صلا
حیت بڑھا کر ۱۲۰ میگاواٹ کر دی گئی تھی اس کے ساتھ ہی کمپنی نے ۱۲۰ میگاواٹ والی چار اکائیوں کی تجدید اور جدید کاری کی ہے جب کہ ۱۱۰ میگاواٹ والی سات اکائیوں کی صلاحیت میںاضافہ کیا ہے۔ آر اینڈ ایم کے تحت بھیل نے اوبرا اکائی ۹ کی پیداوار صلاحیت ۲۰۰ میگاواٹ سے بڑھا کر ۲۱۶ میگاواٹ کی ہے۔