کو بین الاقوامی سطح پر جاری ٹینڈر کی بنیادپر جھارکھنڈ میں ۱۹۸۰ میگاواٹ کے ایک تھرمل بجلی پروجیکٹ کا ۷۹۰۰کروڑ روپئے کا ٹھیکا حاصل ہواہے یہ ٹھیکا این ٹی پی سی کی شمالی کرنپوراسپرتھرمل بجلی پروجکٹ کیلئے ہے۔ اس بجلی گھرمیں ۶۶۰ ۔۶۰۰ میگاواٹ کی تین اکائیاںقائم کی جانا ہے۔ بجلی کارخانوںکے آلات بنانے والی کمپنی بھیل نے آج کہا کہ اسے اس پروجکٹ کیلئے ای پی سی کاآرڈر ملا ہے جو ۷۹۰۰ کروڑروپئے کا ہے کمپنی اس ٹھیکے کے تحت ڈیزائن ، انجینئرنگ ،کانسٹریکشن اورآلات کوچالوکرنے کا کام کرے گی اس کیلئے آلات بھیل کے ہریدوار، بھوپال ، حیدرآباد ، جھانسی اوربنگلور واقع کارخانوں میں بنائے جائیں گے۔