گیا: بہار میں گیا ضلع کے انتہا پسندی سے متاثرہ آنتی تھانہ علاقہ کے وشوناتھ گاوں سے پولیس نے آج چھ سلینڈر بم برآمد کئے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع پولیس کوبرا بٹالین ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وشوناتھ پور گاوں میں واقعہ ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ ا س میں پولیس نے موقع سے چھ سلینڈر بم برآمد کئے ہیں اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو معاملہ کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔