پٹنہ:بہارانٹرمیڈیٹ امتحان -2016 میں آرٹس ٹاپر روبی رائے کے لئے بہار بورڈ میں حاضر ہونے کا آج آخری موقع ہے ۔
آرٹس ٹاپر روبی رائے کا نالج ٹیسٹ لینے کے لئے آج ایک بار پھر بورڈ میں موضوع کے ماہرین کی ایک ٹیم بیٹھے گی۔ اگر روبی آج بھی غائب رہتی ہیں تو بورڈ اس کا رزلٹ
منسوخ کرنے کے ساتھ ہی ان پر قانونی کارروائی بھی کر سکتا ہے ۔
اس سے قبل بورڈ نے ریلیز جاری کر کے طالبہ کو آج دوپہر تین بجے بورڈ کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا ہے ۔
غور طلب ہے کہ ریاست میں انٹر ٹاپر گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ نے موضوع کے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی اور ٹاپرس کو نالج ٹیسٹ
کے لئے بلایا تھا۔ ماہرین نے ٹاپرس کا انٹرویو لیا تھا، جس میں سائنس ٹاپر سوربھ سریشٹھ اور ایک دوسرا طالب علم راہل فیل ہو گئے تھے ۔
وہیں ذہنی ڈپریشن کی بات کہہ کر روبی رائے 03 جون کو پہلے ٹیسٹ سے غائب رہی تھیں جس کے بعد بورڈ نے انہیں دوسرا موقع دیتے ہوئے 11 جون کو حاضر ہونے
کو کہا تھا لیکن دوسرے موقع پر بھی روبی حاضر نہیں ہوئیں۔ اس کے بعد بورڈ نے اس کے رزلٹ پر روک لگاتے ہوئے آج انہیں آخری موقع دیا ہے ۔