پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے قدم کنواں تھانہ کے تحت سلیم پور اہرا علاقے میں آج بے خوف بدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اویناش کمار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بی جے پی لیڈر اویناش معمول کے مطابق آج صبح تقریباً چھ بجے سیر کیلئے نکلے تھے کہ پہلے سے ہی گھات لگا ئے مسلح بدمعاشوں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔
واقعہ کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے ۔ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ ہلاک شدہ اویناش پٹنہ بی جے پی ڈویژن کے مہامنتری تھے ۔دریں اثنا واردات کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہوگئے ۔ ان لوگوں نے لاش دلدلی روڈ مندر کے پاس رکھ کر سڑک جام کردیا ہے ۔ کئی جگہوں پر آتشزنی کی بھی اطلاعات ہیں۔ موقع پر موجود پولیس صورتحال پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔