لکھنؤ،20فروری(یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر بہار کے سیاسی ماحول کو خراب کرنے کا الزام لگایا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے آج یہاں کہا کہ بی جے پی نے ‘سام،دام،دنڈ،بھید’ چاروں ہتھکنڈے استعمال کر کے بہار میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کو حمایت دے کر بی جے پی نے بہار اسمبلی کے ع
ام انتخاب میں اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تو کی ہے ساتھ ہی نتیش کمار کو کسی بھی قیمت پر وزیر اعلی نہیں بننے دینے کی کوشش کی۔ اسی وجہ سے بہار کو سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ بی جے پی کو دلتوں اور استحصالی سماج کی کوئی فکر نہیں ہے اگر فکر ہوتی تو مرکزی حکومت کے متعدد شعبوں ، کارخانوں اور مرکزی یونیورسٹیوں وغیرہ میں ان طبقات کے لیے محفوظ خالی پڑے ہزاروں کو بھرنے کی کوشش کرتی۔