پٹنہ: بہار اسمبلی کی 243 میں سے 32 سیٹ کے لئے آج دوسرے مرحلے کی پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہو گئی اور اس دوران تقریبا 55 فیصد ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ریاستی الیکشن آفس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست کے انتہا پسندی متاثر کیمور، روہتاس، ارول، گیا، جہان آباد اور اورنگ آباد ضلع کے 32 اسمبلی حلقوں میں صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہوئی تھی لیکن کیمور ضلع کے چین پور، اورنگ آباد ضلع کے نوي نگر، کٹمبا (ریزرو)، رفیع گنج، گیا ضلع کے گروا، شیرگھاٹی،امام گنج (ریزرو)، باراچٹي (ریزرو)، بودھ گیا (ریزرو)، ٹیکاري اور اتری میں شام تین بجے جبکہ روہتاس ضلع کے چیناري (ریزرو)، سہسرام، ڈھری، کاراکاٹ، ارول ضلع کے ارول، کرتھا، جہان آباد ضلع کے جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور (ریزرو)اورنگ آباد ضلع کے گوہ اور گیا ضلع کے بیلاگنج اور وزیر گنج اسمبلی حلقہ میں شام چار بجے اور کیمور ضلع کے رام گڑھ، موھنیا، بھبھوا، روہتاس ضلع کے کرگھر، دینارا، نوکھا، اورنگ آباد ضلع کے اورنگ آباد، اوبرا اور گیا ضلع کے گیا شہر میں شام پانچ بجے پولنگ ختم ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے انتخابات والے 32 اسمبلی حلقوں کے 86 لاکھ 13 ہزار 870 ووٹروں میں سے تقریبا 55 فیصد نے 9119 پولنگ مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبا کر 456 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر دیا ہے ۔ ان میں 32 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔