
A photo taken on November 20, 2013 shows handcuffs and a police badge at a police station in the northern French city of Arras. AFP PHOTO / PHILIPPE HUGUEN (Photo credit should read PHILIPPE HUGUEN/AFP/Getty Images)
بیگو سرائے:بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے برونی جنکشن پر کل رات پولیس نے ٹرین میں شراب پی کر ہنگامہ کر رہے فوج کے تین جوانوں کو گرفتار کر لیا۔ریلوے پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ گوہاٹی سے نئی دہلی جانے والی سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین میں فوج کے کچھ جوان شراب پی کر ہنگامہ اور خواتین مسافروں کے ساتھ بدتمیزی سے کررہے ہیں۔اطلاع کی بنیاد پر انسداد ہنگامہ آرائی اور ریلوے پولیس نے برونی جنکشن پر کھڑی سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین میں چھاپہ مارکر نشے میں مد ہوش فوج کے تین جوانوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار جوانوں کی شناخت سوشیل کمار،نوین کمار اور امت کمار کے طورپر کی گئی ہے ۔یہ تینوں جوان آسام میں تعینات ہیں جو چھٹی لے کر گوہاٹی سے نئی دہلی جارہے تھے ۔گرفتار جوانوں نے بتایا کہ وہ لوگ ٹرین میں شراب پی رہے تھے اور انہیں بہار میں شراب بندی کی معلومات نہیں تھی۔