پورنیہ:بہار میں پورنیہ ضلع کے مرگا تھانہ علاقے کے نیوالال چوک کے نزدیک آج ایمبولینس اور ٹرک کی آمنے سامنے کی ٹکر میں تین خواتین سمیت سات افراد کی موت اور ایک دیگربری طرح زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھاگلپور کے کلینک میں حاملہ خاتون کا علاج کراکر ایک کنبہ ایمبولینس سے جب ارریہ کے فاربس گنج واپس آ رہا تھا اسی دوران نیوالال چوک کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہے ایک تیز رفتار ٹرک نے سیدھی ٹکر مار دی. اس حادثہ میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے . زخمیوں کو فوری طور پر مقامی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے لئے دو دیگر کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایمبولینس ڈرائیور اور مالک بھی شامل ہیں جو کٹیہار کے رہنے والے ہیں. واقعہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں.