پٹنہ:بہار میں مذہبی عقیدے کے بڑے تہوار چھٹھ پوجا کے دوران مختلف حادثوں میں ڈوبنے سے 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مظفر پور میں پانچ، پٹنہ میں چار، پورنیہ میں تین اور سہرسہ میں ڈوبنے سے دو افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کھگڑیا میں تین اور بکسر میں دو لوگوں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے ۔
مظفر پور سے مو صولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے منیاري تھانہ علاقے کے چھترولي گاؤں کے قریب کدانے ندی میں آج صبح نہاتے وقت کرشنا کمار (14) اور انجلی کماری (13) کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ا سي طرح مذکورہ ضلع کے مٹھن پورہ تھانہ علاقے کے موھن سھني ٹولہ کے قریب بوڑھی گنڈک ندی میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جن کی شناخت جئے کانت کمار (14) اور منٹو کمار (15) کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک دیگر واقعہ میں اس ضلع کے سٹی تھانہ کے اشرم گھاٹ کے نزدیک گنڈک ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ لاش ندی سے باہر نکال لی گئی ہے ۔ پٹنہ ضلع میں باڑھ تھانہ علاقے کے ملاحي گاؤں کے نزدیک آج گنگا ندی میں ڈوبنے سے دو بچیوں کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاحي گاؤں کی دو بچیاں چھٹھ پوجا کے دوران گنگا ندی میں نہا رہی تھی تبھی گہرے پانی میں ڈوبے سے ان کی موت ہو گئی جن کی شناخت رینا کماری (09) اور رینکو کماری (09) کے طور پر کی گئی ہے ۔ اسی تھانہ علاقے کے اچناما گاؤں کے قریب گنگا ندی میں ڈوبنے سے انگد کمار (11) کی موت ہو گئی۔ْ
مذکورہ ضلع کے گوپال پور تھانہ علاقے کے الہٰی آباد گاؤں کے نزدیک تالاب میں ڈوبنے سے سنی کمار (16) کی موت ہو گئی۔
ضلع پورنیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس ضلع میں مختلف واقعات میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
سہرسہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس ضلع کے سلکھوا تھانہ علاقے میں آج تالاب میں ڈوبنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔
ضلع کھگڑیا میں جوتھم تھانہ علاقے کے لگما بھرپورکر گاؤن کے نزدیک آج باگمتی دی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ غوطہ خوروں کی إدد سے تینوں کی لاشیں تلاش کی جارہی ہیں۔