ارول، 4 جنوری (یو این آئی) بہار کیارول لع کے کرپی تھانہ علاقہ میں کل رات ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے انکشاف کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ پاٹھک بگہا گاؤں کی 17 سالہ ایک لڑکی کی گاؤں کے ہی ایک نوجوان سیٹو عالم (22) نے گھر میں گھس کر زبردستی عصمت دری کی۔ لڑکی کے شور و غْل کے بعد گاؤں والوں نے ملزم سیٹو عالم کو پکڑ لیا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ذرائع نے بتایاکہ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت لڑکی تنہا تھی۔ اس کے والدین کسی کام سے باہر گئے تھے۔ متاثرہ کو طبی جانچ کے لئے آج ارول صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔