بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی حالیہ ریلیز کی گئی فلم ‘پی کے’ نے باکس آفس پر گزشتہ چار دن کے دوران 100 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔فلم ‘پی کے’ میں ایک خلائی مخلوق کا کردار ادا کرنے والے عامر خان کے ساتھ انوشکا شرما اور سنجے دت نے بھی کام کیا اور اس فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔ہفنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعے کو فلم کا آغاز اگرچہ کچھ سست تھا، تاہم ویک اینڈ پر اس فلم نے سینماؤں پر رش بڑھا دیا اور ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود بھی پیر کو ‘پی کے’ دیکھنے کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔اس سے قبل جاری کی گئی ایک رپورٹ
کے مطابق ہفتے کو اس فلم نے تیس کرور سے زائد کا بزنس کیا تھا، جبکہ اتوار کو ‘پی کے’ کا بزنس 36 کروڑ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ دنوں ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ منگل کو فلم کے اسپیشل پریویو کے موقع پر کہا تھا کہ ‘یہ فلم شاندار ہے اور میں نے عامر سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس فلم کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتاؤں گا لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب جائیں اور’ پی کے’ دیکھیں کیونکہ یہ بالکل مختلف ہے۔ میرے لیے یہ عامر کی سب سے بہترین فلم اور بہترین پرفارمنس ہے’۔سچن کا کہنا تھا کہ ایک بہت طاقتور پیغام کے ساتھ یہ فلم بہت اچھوتی ہے۔عامر خان فلم کو پسند کیے جانے پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شائقین کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑی چیز ہے۔مسٹر پرفیکٹ کے مطابق ‘ یہی اس فلم کا سب سے اہم پیغام تھا کہ ہم سب برابر ہیں، ہندو اور مسلمان میں کوئی فرق نہیں۔ درحقیقت ہماری زندگی میں اعتماد اور عقیدہ سب سے اہم ہے’۔بولی وڈ ہنگامہ ویب سائٹ کے مطابق ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی یہ فلم سو کروڑ کی دوڑ میں کچھ سست رہی اور اس نے چار دن میں سو کروڑ کمائے، جبکہ فرح خان کی ‘ہیپی نیو ایئر’ نے صرف تین دنوں میں 108 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔لیکن کرسمس کے موقع پر ‘پی کے’ کی مزید کامیابی کی توقعات ضرور کی جا رہی ہیں۔
بولی وڈ مسٹر پرفیکٹ نے اپنی نئی فلم ‘ پی کے’ کی کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔عامر خان سے جب ‘ پی کے’ کے سیکوئل کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ تو ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ہی بتاسکتے ہیں کہ وہ دوسرا حصہ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں اس میں کام کرنا پسند کروں گا۔خیال رہے کہ فلم میں عامر نے خلائی مخلوق کا کردار ادا کیا ہے اور اس کے اختتام پر دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے سیارے سے رنبیر کپور کے ہمراہ زمین پر واپس آتے ہیں جس کے بعد سیکوئل کی خبریں گرم ہونا شروع ہوگئی تھیں۔اس بارے میں بولی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ڈائریکٹر سیکوئل میں مجھے اور رنبیر کپور دونوں کو ساتھ لینا چاہتے ہوں۔عامر خان فلم کو پسند کیے جانے پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شائقین کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑی چیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی اس فلم کا سب سے اہم پیغام تھا کہ ہم سب برابر ہے، ہندو اور مسلمان میں کوئی فرق نہیں درحقیقت ہماری زندگی میں اعتماد اور عقیدہ سب سے اہم ہوتے ہیں۔
پی کے میں عامر خان کے ساتھ انوشکا شرما اور سنجے دت نے بھی کام کیا اور اس فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔ بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عامرخان کی فلم کی پاکستان میں کامیاب نمائش جاری، جدید ٹیکنالوجی سے بنے ملک بھرکے سینما گھروں نے تمام شو ’’پی کے‘‘ کے نام کردیے۔ایک طرف توسخت سردی میں لوگ اپنی فیملیزکے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں تودوسری جانب سینما منتظمین نے ’’پی کے‘‘ کی ر یلیز سے قبل ہی ہالی وڈ اوربالی وڈ کی دیگرفلموں کی اپنے سینما گھروں سے چھٹی کرادی تھی۔ اس سلسلہ میں سینما اونرنادرمنہاس نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا فلم بینوںکو عامر کی نئی فلم ’’پی کے‘‘ کا شدت سے انتظار تھا۔اس کے لیے ایڈوانس بکنگ کاسلسلہ جاری تھا۔ فلم کی کہانی، میوزک اورعامرخان کی جانداراداکاری نے ایک مرتبہ پھرفلم بینوں کو خوب انٹرٹین کیا ہے۔ دوسری جانب فلم کے امپورٹرادارے ’آئی ایم جی سی‘ کے ڈائریکٹر شیخ عابد کا کہنا تھا کہ ہماری توقعات سے بڑھ کراچھا رسپانس مل رہا ہے۔ لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھرکے جدید سینما گھروں نے ’’پی کے‘‘ کوتمام شودیدیے ہیں۔