لندن۔انگلینڈ کے خلاف پانچویں ایشز ٹسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے جا رہے مائیکل کلارک کا ریکارڈ بہترین ہے لیکن یہ تعجب کی بات ہے کہ پوری دنیا میں انہیں وہ داد نہیں ملی جس کے وہ حقدار تھے۔کلارک سے زیادہ رنز صرف تین آسٹریلوی بلے بازوں نے بنائے ہیں اور وہ ٹسٹ کرکٹ میں اپنی زمین پر اور بیرون ملک سنچری جڑنے والے واحد آسٹریلوی بھی ہیں۔اس کے باوجود وہ اس طرح کی تعریف کے درمیان رخصت نہیں ہوں گے جس کے وہ حقدار ہیں۔’پپ‘ کے نام سے مشہور کلارک نے کان میں ہیرے کے اسٹڈس پہن کر سنہرے رنگ والے بالوں کے ساتھ کرکٹ کے میدان پر قدم رکھا تھا۔ کئی کو ان کے طور طریقے ناگوار گزرے اور سوشل میڈیا پر انہوں نے ناراضگی بھی ظاہر چونکہ کلارک کے سابق گرل فرینڈ لارا بگل اور اب بیوی کائل کے ساتھ رشتوں کے بارے میں قصے اسی سوشل میڈیا پر بکھرے پڑے تھے اور کئی بار کلارک نے خود اس کے بارے میں پوسٹ کیا۔آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر نے کہا مائیکل آپ 21 ویں صدی کا کپتان ہو۔
وہ الگ طرح کی زندگی جیتا رہا ہے لیکن اس سے وہ خراب انسان یا خراب کپتان نہیں بن جاتا ۔کلارک انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہو رہے پانچویں اور آخری ایشز ٹسٹ کے بعد کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی ٹائمنگ کی یہ کہہ کر تنقید کی جا رہی ہے کہ انگلینڈ کی جیت کے جشن میں اس سے خلل پڑے گا کیونکہ ساری توجہ کلارک کو ملے گی۔اسی طرح کی تنقید انہیں ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن پہلے بھی سننے کو ملی تھی جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف خطابی مقابلے کے بعد ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔بنگلور میں 2004 میں پہلے ٹسٹ میں سنچری بنانے والے کلارک کی یہ تنقید بھی ہوئی کہ مشکل حالات میں انہوں نے رنز نہیں بنائے اور وہ اپنے دوست عظیم اسپنر شین وارن کے غلام رہے۔
ہندوستان کے خلاف 2012 میں سڈنی ٹسٹ میں ناٹ آؤٹ 329 رنز کی اننگز ان کیلئے سنہرہ دور رہا۔ اس کے بعد سڈنی مارنگ ہیرالڈ نے ان کی طرز زندگی پر کی گئی تبصرے کیلئے ان سے معافی بھی مانگی۔ ہندوستان میں سیریز 4۔ 0 سے ہارنے کے بعد کلارک کو اپنی کارکردگی کیلئے تحریری رپورٹ نہیں دینے پر ٹیم سے باہر بھی کیا گیا تاہم ’ہوم ورک گیٹ‘ کا ٹھیکرا وقتی کوچ مکی آرتھر پر پھوڑا گیا۔انگلینڈ کو 2013۔ 14 میں ایشز سیریز میں 5۔ 0 سے شکست دینے کے بعد کلارک کی مقبولیت بڑھی۔ گزشتہ سال آسٹریلوی بلے باز ہوز کی میدان پر بائونسر لگنے سے موت کے بعد حالات کو جس طریقے سے کلارک نے سنبھالا، ان کے پرستار کئی گنا بڑھے۔ ہیوزکی آخری تدفین کے بعد ہندوستان کے خلاف انہوں نے سنچری بھی جمائی۔ پچھلی 30 ٹسٹ اننگز میں اگرچہ وہ صرف چھ بار 25 سے زیادہ رن بنا پائے اور پھر نقاد ان کے خلاف ہو گئے۔