کھانسی ودمہ ہونے پر سینے اور پیٹھ پر کلونجی کے تیل کی مالش کرنے سے فائدہ پہنچتاہے ۔
اگر جسم میں سستی ہو تو ایک گلاس سنترے کے رس میں ایک چمچہ کلونجی کا تیل ڈال کر دس دن تک پئیں ۔ گردے اور پیشاب کی تھیلی کی پتھر کا مسئلہ درپیش ہو تو ڈھائی سوگرام کلونجی کو باریک پیس کرڈھائی سوگرام شہد میں اچھی طرح ملالیں ایک چمچہ پیسٹ کو ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ کلونجی کا تیل ملاکر روز انہ ناشتے سے پہلے پئیں۔ چہرے کی جلد میں نکھار لانے کیلئے ایک بڑے چمچے کلونجی کے تیل کو ایک بڑے چمچہ زیتون کے تیل میں ملاکر چہرے پر ملیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھولیں ۔
ایک چمچہ کلونجی کے تیل میں ایک چمچہ شہد ملاکراستعمال کرنے سے کسی بھی طرح کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتاہے ۔سفید داغ کا مسئلہ ہو تو پندرہ دن تک جسم کے متاثرہ حصے پر پہلے سیب کا سرکہ ملیں اور پھر وہاں کلونجی کے تیل کی مالش کریں۔ اگر آپ پیٹ درد یا پیٹ سے جڑی دوسری پریشانیوں سے دوچارہیں تو ایک کپ دودھ میں ایک چمچہ کلونجی کا تیل ملاکر پئیں ۔اگر بال زیادہ چھڑہیں توبالوں میں لیموں کا رس لگاکر پندرہ منٹ کے بعد شیمپوکریں جب بال سوکھ جائیں تو بالوں میں کلونجی کا تیل لگائیں ۔