بہرائچ:اترپردیش میں بہرائچ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کا انجن پٹری سے اترجانے سے افراتفری مچ گئی۔ریلوے ذرائع نے بتایاکہ گونڈہ -میلانی سیکشن پر بہرائچ سے گونڈہ کے درمیان گیج تبدیل کاکام چل رہاہے .
کل رات بہرائچ ریلوے اسٹیشن سے نیپال گنج روڈ ریلوے اسٹیشن کے لئے پسنجر ٹرین کا انجن تبدیل کیا جارہاتھا کہ اسی درمیان پیڈ مین کی غلطی سے انجن چارنمبر لائن پر چلاگیا۔چارنمبرلائن چالوحالت میں نہ ہونے کے سبب ٹرین کا انجن پٹری سے نیچے اترگیا جس سے افراتفری مچ گئی۔ ریلوے کے افسر موقع پر پہنچے اوردوسرا انجن منگا کر پسنجر ٹرین کو رات گیا رہ بجے نیپال گنج ریلوے اسٹیشن کیلئے روانہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ ریلوے ملازمین کی لاپرواہی کی جانچ ریلوے محکمہ نے شروعد کردی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ پہلی نظر میں پیڈ مین کی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آرہاہے۔ گونڈہ-میلانی سیکشن پر واقع بہرائچ ریلوے اسٹیشن کی چارنمبر لائن تقریباً پانچ برس سے بند ہے۔