ہردا: مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں سوچھتا ابھیان کے تحت رکھشا بندھن کے تہوار کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بیت الخلاءکی سہولت سے محروم کنبوں کے لئے “بھائی نمبر ون” مقابلے کا اہتمام کیا ہے ۔ اس مقابلے میں بھائی کو اپنی بہن کو نو تعمیر شدہ بیت الخلاءبطور تحفہ دینا ہوتا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی مقابلے کے ضابطے کے مطابق تیار کئے گئے بیت الخلاءاور بہن کے ساتھ “سیلفی ودھ سسٹر” بھی دینی ہوتی ہے ۔ ملک بھر میں شہرت پانے والے اس مقابلے میں اڑیسہ کے انگل ضلع کلکٹر سچن جادو نے ہردا ضلع کی “کال دھڑ” پنچایت کی 47 سالہ خاتون مزدور کسم بائی کو بہن بناکر بیت الخلاءکی تعمیر کے لئے رقم دینے کی پہل کی ہے ۔ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے اس فیصلے کی ستائش کی جارہی ہے ۔وزیراعظم نریندرمودی نے بھی پروگرام“ من کی بات” میں ہردا کے اس مقابلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل تعریف پہل قرار دیا تھا۔ضلع ہردا کو کھلی جگہ پر بیت الخلاءکرنے سے محفوظ ضلع بنانے کے لئے ہردا کی ضلع انتظامیہ خصوصی مہم چلارہی ہے ۔