بھنڈ:مدھیہ پردیش لے ضلع بھنڈ میں اپنی بہن کو جائیداد دے ئے جانے سے ناراض ایک نوجوان کے ہاتھوں اپنے والد کو بے رحمی سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔لہار تھانہ کے ذرائع نے بتایا کہ گاوں برون پورا میں رہنے والے پربھو دیال دوپریا نے اپنی زمین کی تقسیم میں اپنی بیٹیوں کو بھی حصہ دار بنا لیا تھا ۔
ان کے بیٹے رام گووند اور بہو سنیتا کو جب اس بارے میں پتہ چلا تو رام گووند نے اپنی بیوی سنیتا، سالے دھرمیندر شرما اور کرایہ دار کشن پرجاپتی کے ساتھ مل کر اپنے والد کی بے رحمی سے لاٹھیوں سے پیٹائی کردی۔ پربھو دیال کی چیخ سن کر پڑوسیوں نے انہیں بچاکر سنگین حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں گوالیار منتقل کردیا گیا اور شام کو وہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔لہار کے سب ڈویزنل افسر اویناش بنسل نے بتایا کہ زمین کی تقسیم کے معاملے میں پربھودیا ل کو مارا گیا ہے ۔ ان کی اہلیہ ساوتری کی رپورٹ کی بنیاد پر رام گووند، سنیتا، دھرمیندر اور کشن پرجاپتی کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ سبھی ملزمین فرار